بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شوبز میں آنے سے پہلے کیا کام کرتی تھی اور تنخواہ کتنی تھی، حرا مانی کا حیران کن انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی جاب بطور مہندی آرٹسٹ تھی جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔ایک ویب انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی جاب، سیلری اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے،

ایک سوال کے جواب حرا مانی نے بتایا کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں۔انہوں نے بتایاکہ کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایاکرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھیاور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا،انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھااگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں۔اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…