ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادی ٹوٹنے کے بعد بلاگر عظیم خان بھی میدان میں آگئے اداکار ہ صباقمر کیلئے خصوصی پیغام جار ی کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )معروف اداکارہ صباقمر کی جانب سے شادی ختم کرنے کے اعلان کے بعد بلاگر عظیم خان بھی میدان میں آگئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاگر عظیم خان نے ہمت کرتے ہوئے اداکارہ کیلئے خصوصی پیغام جار ی کر دیاہے جس میں عظیم خان کا کہناتھا کہ صباقمر آپ بہت ہی شاندار شخصیت کی مالک ہیں ۔

آپ اس دنیا کی تمام خوشیوں کی حقدار ہیں ، اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابی اور محبت عطا فرمائے ، دشوار گزار راستے اکثر اوقات خوبصورت منزل کی جانب جاتے ہیں ۔بلاگر عظیم خان نے انسٹا گرام پر جاری پیغام کے آخر میں کہا کہ میں اس تعلق کے ختم ہونے کی تمام ذمہ داری خود پر لیتا ہوں ۔خیال رہے گزشتہ روز انسٹا گرام پر جاری پیغام میں صباقمر نے اعتراف کیا تھا کہ ان کی عظیم خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے بلکہ بات چیت فون کے ذریعے ہی ہوتی تھی ۔صباقمر نے گزشتہ روز پیغام جاری کرتے ہوئے شادی سے انکار کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کررہی ہوں اور امید ہے کہ آپ اسے سمجھیں گے ، دوسری جانب کامیڈین اداکار یاسر حسین نے مشہور اداکارہ صبا قمر کے بلاگر اور انفلوئینسر عظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ٹیگ کیا

اور لکھا کہ ‘جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔یاسر نے صبا قمر کو یہ بڑا فیصلہ لینے پر باہمت رہنے کا مشورہ دیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…