منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دلہا کی شکل دیکھتے ہی دلہن شادی چھوڑ کر فرار

datetime 28  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار میں ایک شادی کے دوران اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے دلہا کی شکل دیکھی تو اس سے شادی کرنے کی بجائے مندر سے راہ فرار اختیار کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے دلہا کو اصل زندگی میں نہیں دیکھا تھا بلکہ شادی سے پہلے اسے دلہا کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی گئی تھی۔

لڑکی جب شادی کیلئے مندر میں آئی تو دلہا کی اصل شکل پسند نہیں آئی اور اپنی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے والد ویریندر چوہدری کے مطابق اس کی بیٹی کو دلہا پسند نہیں آیا۔دوسری جانب دلہا اتل کمار چوہدری کے والد نتھو چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ بارات آنے پر دلہن کی بڑی بہن دلہن کو لے کر فرار ہوئی۔ دلہن کے بھاگ جانے پر دونوں خاندانوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور اس سے پہلے کہ معاملہ مار پیٹ تک پہنچتا لوگوں نے فریقین کو سمجھا بجھا کر گھروں کو روانہ کردیا۔دوسری جانب سعودی عرب میں بھی اس سے ملتا جلتا ہی ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت کے بدلے میں 8لاکھ ریال سے زائد مالیت کا پلاٹ اپنے نام کروا لیا ، پلاٹ کی رجسٹریشن مکمل ہوتے ہیں اہلیہ نے خلع کا دعوی دائر کردیا ۔ سعودی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے کہا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے دھوکے کیساتھ پلاٹ لیا ، وکیل سے مشاورت کی ۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی مرضی سے پلاٹ اپنے بیوی کے نام کیا جب تک وہ خاتون آپ کو پلاٹ کے حقوق نہیں دیتی تو اس وقت تک کچھ بھی نہیںہو سکتا ۔سعودی شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے مجھے دھوکہ دے کر پلاٹ اپنے نام کروایا اس لیے مجھے یہ کسی صورت قبول نہیں ہے ۔ مذکورہ شخص پلاٹ کیساتھ ساتھ اپنی پہلی بیوی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ اس کی دوسری شادی کا خواب ادھورا رہ گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…