ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اپنے نام کے آگے لکھے ’TI‘ کا مطلب بتادیا

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر نام کے آگے (TI) لکھنے کا مطلب بتا دیا۔مہوش حیات نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تو اس دوران شو کے میزبان نے اداکارہ سے ٹوئٹر اکائونٹ سے متعلق سوال کیا جس پر مہوش حیات نے بتایا کہ

ٹوئٹر اکائونٹ پر موجود TI کا مطلب تمغہ امتیاز ہے نا کہ تحریک انصاف۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ لفظ TI لفظ OBE کے مساوی ہے۔ اگر آپ اپنے نام کے آگے لفظ OBE لکھ سکتے ہیں اسی طرح میں نے اپنے نام کے آگے TI (تمغہ امتیاز ) لکھا ہوا ہے۔شو کے دوران مہوش حیات سے تمغہ امتیاز کے بعد کی جانے والی شدید تنقید سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔اس پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے تمغہ امتیاز ملنا چاہیے یا نہیں اس پر کوئی بھی اپنی رائے دے سکتا ہے لیکن مجھے تمغہ امتیاز میری کارکردگی یا سخت محنت کے بجائے کچھ اور وجوہات کی بناء پر دیا گیا، یہ کہنا غلط ہے اور یہ تنقید میرے لیے معنی نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کے مداحوں میں اس حوالے سے تجسس پایا جاتا تھا اور مداحوں کا خیال تھا کہ لفظ TI سے مراد تحریک انصاف ہے۔اداکارہ مہوش حیات کو 2019 میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ’تمغہ امتیاز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…