جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتادی

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔چند روز قبل عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر)کو خیر باد کہہ کر اپنے پرستاروں اور میڈیا نمائندوں

کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہی سوشل میڈیا کو خیرباد کہتے ہوئے کہا تھا یہ میری آخری پوسٹ ہے۔عامر خان کی جانب سے اچانک سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی اسلیے ان کے مداح ان کے اس فیصلے سے کافی حیران تھے۔ تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بتادی ہے۔گزشتہ روز فلم ”کوئی جانے نا” کی اسکریننگ کے دوران میڈیا نمائندوں نے ان سے اس فیصلے کے متعلق پوچھا تو عامر خان نے کہا آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں، میں اپنی دھن میں رہتا ہوں میں سوشل میڈیا پر ہوں کہاں؟ میں ویسے بھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کرتا۔عامر خان نے کہا جب سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت بھی تو ہم آپ سے اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتے تھے لہذا میں اب بھی میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا۔عامر خان نے مزید کہا اب اس صورتحال میں جب میں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہدیا ہے تو میڈیا نمائندگان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں سے رابطے میں رہوں گا اسلیے آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہئے اور مجھے آپ (میڈیا نمائندوں) پر پورا بھروسہ ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نیاپنے ذاتی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا ہے تاہم وہ ‘عامر خان پروڈکشن’ کے آفیشل اکاؤنٹ سے لوگوں سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی آنے والی فلموں کے حوالے سے تمام معلومات بھی اسی اکاؤنٹ پر فراہم کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…