بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شہریار منور نے پسند کی لڑکی کی 3 خوبیاں بیان کر دیں

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اداکار شہریار منور نے شادی کیلئے اپنی پسند کی لڑکی کی تین خوبیاں بیان کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارنے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ وہ ایک پر اعتماد، خوش مزاج اور اچھی شخصیت کی حامل لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ جب بھی شادی کریں گے تو ان تین خوبیوں کی حامل لڑکی سے کریں گے۔ شہریار منور ان دنوں مایا علی کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں دکھائی دے رہے ہیں ۔شہریارکی اس سے قبل ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی ہوئی تھی جس سے متعلق خبریں گزشتہ برس میڈیا کی زینت بنی تھیں، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں جبکہ آرٹ سے بھی رغبت رکھتی ہیں۔ شہریار نے منگنی ٹوٹنے کے بارے میں یہی کہا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے اداکارہ مایا علی کا نام لیا جاتا رہا ۔واضح رہے کہ شہریار منور ڈراموں کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی کردار نبھاتے رہے ہیں، سات دن محبت ان، پروجیکٹ غازی اور پرے ہٹ لو سمیت فلموں میں اداکار نے شاندار پرفارمنس دی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…