بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگر پتہ چلا کہ بیٹی کا بوائے فرینڈ ہے تو اس کیساتھ کیا سلوک کروں گا ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بیٹی سہانا خان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو وہ اس کا منہ توڑ دیں گے۔بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں موجود ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی میزبان کے

سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔کرن جوہر نے سوال پوچھا ’’آپ کے خیال میں عالیہ بھٹ کو کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیے‘‘؟ جس کے جواب میں کنگ خان نے کہا ’’ ہر ایک نوجوان کے ساتھ، کیوں کہ میں جس سے بھی ملتا ہوں تو مجھے یہی سننے کو ملتا ’’عالیہ آج کل اس کو ڈیٹ کررہی ہیں‘‘ لیکن مجھے کبھی ان سے پوچھنے کا اتفاق نہیں ہوا حالانکہ عالیہ میرے لیے بچوں کی طرح ہے۔میزبان نے کہا، کیا آپ ان سے اب پوچھنا چاہیے گے کیوں کہ وہ آپ کے ساتھ ہی بیٹھی ہیں۔ شاہ رخ نے جواب دیا کہ نہیں کیوں کہ اگر ان کے 3، 4 بوائے فرینڈ ہوئے تو مجھے مایوسی ہوگی۔ اس دوران عالیہ بھٹ نے کہا نہیں ایسا نہیں ہے، میرے 4 بوائے فرینڈ رہے ہیں لیکن اس وقت صرف ایک ہی ہے۔شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ نہیں میرا یہ مطلب نہیں تھا کہ ایک ساتھ 4 بوائے فرینڈ لیکن اتنی سی عمر میں 4 بوائے فرینڈ رکھنا بھی میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جس پر میزبان نے سوال پوچھا اگر آپ کو پتہ چلا کہ آپ کی بیٹی کا کوئی بوائے فرینڈ ہے تو آپ کیا کریں گے؟شاہ رخ خان نے جواب دیا مجھے اگر پتہ چلا تو میں اس کا منہ توڑ دوں گا۔ جس پر میزبان نے فوراً کہا ہاں مجھے پتہ ہے تم نے بیٹی پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے نظر نہیں رکھی بس مجھے معاشرے کا پتہ ہے تو میں اپنی بیٹی کا خیال رکھتا ہوں۔خیال رہے شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کا روایتی والد کی طرح بہت خیال رکھتے ہیں اور وہ انہیں متعدد بار لڑکوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ ایک بار انہوں نے سہانا کو کہا تھا ’’ اگر کسی پارٹی کے دوران کوئی لڑکا تمہیں کمرے کی طرح اشارہ کرے یا پاس بلائے تو اسے زور سے مارنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…