بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دوسری قندیل بلوچ نہیں بننا چاہتی معروف گلوکارہ اپنوں سے دوررہنے پرمجبورہوگئیں

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھڈیاں خاص(این این آئی) معروف گلوکارہ اپنوں سے دوررہنے پر مجبورہوگئیں،وطن واپس آنے سے قاصر،6 سالہ بیٹے کی یادنے آبدیدہ کردیا،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ فروہ خان جو ان دنوں یوکے میں رہائش پذیرہیں اور گھریلو مسائل کی وجہ سے پاکستان واپس آنے سے قاصرہیں۔فون پر بات

چیت کرتے ہوئے فروہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے 6 سالہ بیٹے اور اپنی ماں سے دوررہنے پر مجبور ہوچکی ہیں کیونکہ پاکستان میں ان کے گھریلو مسائل اتنے زیادہ بڑھ چکے ہیں کہ وہ واپس بھی نہیں آسکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ دوماہ قبل ان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اور وہ اتنی مجبور ہیں کہ وہ ان کی خیریت پوچھنے بھی نہیں آسکتیں بیٹے کے ذکر پر وہ آبدیدہ ہوگئیں اورکہاکہ ان کا 6 سال کا بیٹا بھی ان کی والدہ کے پاس ہیں جن سے ملنے کے لیئے وہ مجبور ہوچکی ہیں۔فروہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے لیئے اتنے زیادہ مسائل بڑھ چکے ہیں کہ میں واپس بھی نہیں آسکتیں کیونکہ وہ دوسری قندیل بلوچ نہیں بننا چاہتیں ان کے اپنے ہی ان کی جان کے درپہ ہوچکے ہیں۔فروہ خان نے مذید کہاکہ اللہ ان کے مسائل حل کریں اور انہیں حکومت اور اداروں کی طرف سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ وہ واپس اپنے وطن لوٹیں اور اپنوں سے مل سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…