منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی نژاد رض احمد نے آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں ایک نیا اعزاز حاصل کرلیا 

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی 93 سالہ تاریخ میں بہترین اداکار کے طور پر نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے۔رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین کردار اداکرنے پر بہترین اداکار کی

ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جبکہ فلم ساؤنڈ آف میٹل کو بیسٹ پکچر ، بیسٹ ایکٹر،بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر، بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے، بیسٹ ایڈیٹنگ اور بیسٹ ساؤنڈ سمیت 6 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ رض احمد سے قبل مہرشالا علی نے’مون لائٹ‘ کے لیے 2017 میں معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی تاہم رض احمد بہترین اداکار کے لیے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کیلئے ‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…