جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ایک ہی بار تمام عورتوں پر پابندی لگا دو،  قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم،میشا شفیع کا عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنادیں 

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع بھی عورت مارچ کے مخالفین کو کھری کھری سنانے میدان میں آگئیں۔ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر عورت مارچ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مظلوم طبقے کیلئے اپنی آواز بلند کرنے کا صرف ایک

ہی عالمی دن ہے اور جب وہ  پسماندہ اور زیادتی کا شکار طبقہ اس دن سڑکوں پر نکلا تو نفرت انگیز افراد نے اس دن کو بھی تاریک بنا دیا۔گلوکارہ نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ معاملہ ایک لڑکی کے پوسٹر سے شروع ہوا جسے ایک مولوی نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو زیادتی کا شکار بنانے والے درندے آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کے خوف کی وجہ سے بچے گلیوں میں کھیل نہیں سکتے لیکن عورت مارچ کو ایک مغربی ایجنڈا قرار دیا گیا ہے۔میشا شفیع نے ایک اور ٹوئٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہی بار ساری عورتوں پر پابندی لگا دو، قصہ ہی ختم ہوجائے گا، نہ ہم رہیں گے، نہ تم۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…