اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بیٹیوں نے اپنا گھر بسانے سے قبل باپ کا گھر بسا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2021 |

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں دو بیٹیوں کی شادی کے موقع پر باپ بھی دلہا بن گیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا رہائشی چوہدری شوکت منیر نے اپنی دوبیٹیوں کی شادی تو کی ہی مگر خود بھی دلہا بن کر اپنی دعوت ولیمہ میں شریک ہوا۔

چوہدری شوکت منیر کی دس بیٹیاں ہیں آٹھ شادی شدہ ہیں اور اب انہوں نے آخری دو بیٹیوں کی شادی کی، اپنی بیٹیوں کے اصرار پر انہوں نے خود بھی شادی کر لی، چوہدری شوکت منیر نے اپنے نئے جیون ساتھی کے ہمراہ بیٹیوں کو اپنے گھر سے رخصت کیا۔چوہدری شوکت منیر کی عمر 55 سال ہے اور انہوں نے پانچ شادیاں کی ہیں، ان کا ایک بیٹا اور دس بیٹیاں ہیں، بیٹا بھی شادی شدہ ہے، چوہدری شوکت منیر کے 32 نواسے نواسیاں ہیں اور ایک پوتا ہے۔چوتھی بیوی کی طبی موت کے بعد چوہدری شوکت منیر کی آخری دو بیٹیوں کی خواہش تھی کہ ان کا باپ شادی کرلے ان کا کہنا تھا کہ وہ تب ہی شادی کریں گی جب ان کاباپ شادی کرے گا ، بیٹیوں کی ضد کے سامنے وہ مجبور ہو گیا اور اس نے پانچویں شادی کر لی اور اپنی دعوت ولیمہ میں شریک مہمانوں کے ہمراہ دونوں باراتوں کا استقبال کیا اور اپنی بیٹیوں کو اپنی نئی دلہن کے ہمراہ گھر سے رخصت کیا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…