کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

22  فروری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف کی عجیب و غریب ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔کترینہ کیف کی جانب سے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں وہ امریکی کامیڈین، موسیقار اور اداکار جیک بلیک (تھامس جیکب بلیک) کی طرح ایک اوٹ پٹانگ سا ڈانس کر رہی ہیں۔وائرل ویڈیو

میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف اور جیک بلیک کی ایک ڈانس ویڈیو کا کولاج بنا ہوا ہے جس میں کترینہ ہو بہو اْن جیسا ڈانس کر رہی ہیں۔کترینہ کیف نے امریکی اداکار کی پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سورج کی شعاؤں سے چمکتے کسی خوبصورت دن ایسا ڈانس آپ کے ساتھ کرنا ایک اچھا آئیڈیا ثابت ہو سکتا ہے‘۔کترینہ کیف نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں ایک دن ایک ساتھ ایسا ڈانس کریں گے‘۔دوسری جانب بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کہا ہے کہ کرینہ اور سیف کا چھوٹا بیٹا بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور کے جیسا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ میں نے اپنا نواسہ دیکھ لیا ہے اور وہ بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور علی خان کے جیسا دِکھتا ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’مجھے تو سارے چھوٹے بچے ایک ہی جیسے لگتے ہیں لیکن میرا ننھا نواسہ اپنے بڑے بھائی میں بہت ملتا ہے‘۔رندھیر کپور نے کہا کہ ’میں اپنے بیٹی کرینہ کپور سے بھی ملا ہوں اور وہ بالکل ٹھیک ہے جبکہ بچہ بھی صحت مند ہے۔‘رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ’میں ایک بار پھر سے نانا بننے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں‘۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…