پشاور (این این آئی) کپور حویلی کے مالک نے حکومت کی مقررہ کردہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی قیمت مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کپور حویلی کے مالک نے حکومت کی مقررہ کردہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی
قیمت مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ کپور حویلی کے مالک علی قادر نے کہا ہے کہ حویلی جس علاقے میں ہے وہاں زمین کی قیمت 4کروڑ روپے فی مرلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپور حویلی انٹیک ہے اور انیٹک کی قیمت زیادہ ہوتی ہے اس لئے حکومت سے 2 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی ہے