پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی شریف شہری ہوں لیکن۔۔۔ ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک پھر عدالت جا پہنچی

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک نے ایف آئی اے کی جانب سے اپنے خلاف تفتیش شروع کئے جانے پر ایک بار پھر لاہور کی مقامی عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہا ہے۔صندل خٹک نے گزشتہ برس جنوری میں ابتدائی طور پر ایڈیشنل سیشن کورٹمیں ایف

آئی اے کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ان کے خلاف تفتیش کرنے سے روکا جائے۔صندل خٹک نے جنوری 2020 میں دائر کی گئی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ ایف آئی اے ان کے خلاف نامعلوم وجوہات کی بنا پر تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بار بار نوٹسز جاری کرکے ہراساں کیا جا رہا ہے۔صندل خٹک نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایف آئی اے نے انہیں 28 اکتوبر اور 5 نومبر 2019 کو نوٹسز جاری کرکے تفتیش کیلئے پیش ہونے کا کہا اور تاحال ادارہ انہیں نوٹسز جاری کر رہا ہے۔ماڈل نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ صندل خٹک کی درخواست پر گزشتہ ایک سال تک کورونا کی وجہ سے کوئی پیشرفت نہ ہوسکی تھی اور متعدد سماعتوں کے دوران کبھی اے ایف آئی کے وکلا تو کبھی صندل خٹک وکلا پیش نہ ہوسکے تھے۔تاہم 12 فروری کو ہونیوالی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نےصندل خٹک کو آئندہ سماعت کو روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔12 فروری کو ہونے والی سماعت میں صندل خٹک کے وکلا نے عدالت کو ایک بار پھر استدعا کی کہ ایف آئی اے کو تفتیش سے روکا جائے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ صندل خٹک پاکستان کی شریف شہری ہیں مگر وفاقی تحقیقاتی ادارہ انہیں ہراساں کر رہا ہے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد صندل خٹک کو 17 فروری کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…