منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تاج محل دیکھنے بھارت گئی اور 8 سال تک سلمان خان سے تعلق رہا، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ 16 سال کی عمر میں ممبئی آنے کا مقصد ادکاری کرنا نہیں بلکہ سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں اداکاری کرنے نہیں گئی تھیں بلکہ ان کی زندگی کا مقصد بالی ووڈ سلطان سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔

بالی ووڈ کے کنوارے اداکارہ سلمان خان کی سومی علی سمیت متعدد ہیروئن کے ساتھ عاشقی کی خبریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں لیکن کسی کے ساتھ بھی ان کا تعلق زیادہ دیر تک نہیں چلاسکا یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی کنوارے ہیں تاہم 90 کی دہائی میں اداکارہ سنگیتا بجلانی کیساتھ شادی کے کارڈ چھپنے کے باوجود اداکارہ نے یہ کہہ کر آخری موقع پر شادی ختم کردی کہ سلمان خان کے سومی علی کے ساتھ تعلقات ہیں۔دوسری جانب حالیہ انٹریو میں سومی علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم ‘میں نے پیار کیا’ دیکھنے کے بعد طے کیا کہ بھارت جاکر سلمان خان سے شادی کروں گی اور پھر والد سے تاج محل دیکھنے کے بہانے بھارت چلی گئی تھی تاہم میرا مقصد اداکاری کرنا نہیں تھا۔سومی علی نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کے ساتھ میرا تعلق 8 سال تک رہا لیکن جب مجھے محسوس ہوا کہ میرا مقصد پورا نہیں ہوسکتا اس لیے سب کچھ چھوڑ کر امریکا واپس چلی گئی تھی تاہم آج بھی سلمان خان اور ان کی فیملی کا احترام کرتی ہوں۔واضح رہے کراچی میں پیدا ہونے والی سومیا علی نے 90 کی دہائی میں اپنے مختصر کریئر میں سیف علی خان،  گووندا،  سنجے دت، متھن چکرورتی، سنیل شیٹھی جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…