دلیپ کمار کے آبائی گھر پر حکومت اور مکان مالک میں ٹھن گئی

9  فروری‬‮  2021

پشاور (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے نامور اداکار دلیپ کمار کے پشاورمیں آبائی مکان کو قومی ورثہ قرار دیے جانے کے بعد مالک مکان اور حکومت کے درمیان قیمت پر ٹھن گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں بھارتی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کی

خرید وفروخت کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔مکان کے مالک نے ڈی سی کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ مکان کی حالت ایسی نہیں کہ اس کی تعمیر نو کرکے اسے قومی ورثہ بنایا جائے جبکہ مالک مکان نے مکان کی قیمت بھی 35 کروڑ مانگ لی ہے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی عبد الصمد نے کہا ہے کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ مالک کو سرکاری ریٹ کے مطابق مکان کی قیمت ادا کی جائے گی، مالک مکان کی طرف سے لگائی قیمت بہت زیادہ ہے۔خیال رہے کہ حکومت نے 2011میں دلیپ کمار کے آبائی مکان کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے آفر دی تھی جس پر عملی طور پر کچھ نہ ہوسکا۔دوسری جانب دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے پشاور میں دلیپ کمار اور کپور خاندان کے آبائی گھروں کے حوالے سے موجودہ مالکان اور حکومت کے درمیان تنازع کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار کے گھر اور کپور حویلی کو محفوظ کرنے اور

میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا اور اس حوالے سے عملی کام کا آغاز ہوا ہے، تب سے ان فنکاروں کے چاہنے والے کافی خوش ہیں۔بی بی سی کے مطابق فیصل فاروقی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور گھروں کے موجودہ مالکان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق

سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔یاد رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دلیپ کمار کے اس گھر کے موجودہ مالک نے اسے حکومت کو 80 لاکھ روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فیصل فاروقی کا کہنا ہے کہ پشاور میں جنوبی ایشیا کے بڑے فنکاروں دلیپ کمار، کپورفیملی، شاہ رخ خان اور دیگر فنکاروں کے آبائی گھر ہیں۔اس کی اپنی ایک اہمیت ہے جس کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اب اگر جنوبی ایشیا کے لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار اور کپور خاندان سمیت

دیگر بلند پایہ فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا تو اس سے پشاورکی نہ صرف اہمیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پشاور اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بھی مزید استحکام ملے گا۔فیصل فاروقی کا کہنا تھا کہ پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے۔ وہ اکثر و

بیشتر پشاور اور اپنے آبائی گھر کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔اگر حکومت پاکستان کی جانب سے دلیپ کمار اور کپور فیملی کے آبائی گھروں کو محفوظ کرنے اور ان میں میوزیم قائم کرنے کے منصوبے پر گھروں کو حاصل کرنے کے بعد عملی کام شروع ہوا تو ان لیجنڈ فنکاروں کے پورے

دنیا میں بسنے والے فینز کسی نہ کسی صورت میں اپنا تعاون بھی پیش کرسکتے ہیں۔فیصل فاروقی کے مطابق دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اس وقت دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ لیجنڈ اداکارہ سائرہ بانو زیادہ تر وقت قرنطینہ میں گزار رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…