100کروڑ 4 فلیٹس ،سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کا دیا گیا قیمتی تحفہ لینے سے انکار کر دیا  

  جمعہ‬‮ 5 فروری‬‮ 2021  |  22:33

ممبئی(این این آئی)  بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں

دیکر حیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم اسٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎