زندگی خدا کی ذات کا بہت خوبصور ت تحفہ ہے ،انسان سوچے تو اس پر کئی راز کھلتے جائیں گے، توقیر ناصر کی خوبصورت باتیں

3  فروری‬‮  2021

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ جب تک آپ کا اپنے پروفیشن سے جنون کی حد تک لگائو نہیں ہوگا آپ کامیاب نہیں ہو سکتے ، اگر کسی نے زندگی میں راحت والی کامیابی حاصل کرنی ہے تو وہ اپنے کام پوری ایمانداری اور دیانتداری سے کرے ۔ ایک انٹر ویو میں توقیر ناصر نے کہا کہ مجھے اداکاری کرتے ہوئے

پینتیس سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن میرے دماغ میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ میں نے مکمل اداکاری سیکھ لی ہے ۔ میں ایسی سوچ کو تکبر سمجھتا ہوں اور میں بر ملا کہتا ہوں کہ اگر کسی کے دماغ میں یہ سوچ آ جاتی ہے تو سمجھیں اس کا زوال شروع ہو گیا ۔ توقیر ناصر نے کہا کہ زندگی خدا کی ذات کا بہت خوبصورت تحفہ ہے ،انسان تنہائی میں بیٹھ کر سوچے تو اس پر زندگی کے بہت سے راز کھلتے جائیں گے۔دوسری جانب اسٹیج کی نامور اداکارہ ایشا سردار نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے پر حکومت اور پولیس سے تحفظ دینے کی اپیل کر دی ۔ اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ (ن) لیگ ساہیوال سے تعلق رکھنے والا ملک فاروق اسے کئی ماہ سے تنگ کر رہا ہے ، میرے اوپر نہ صرف تشدد کرتا ہے بلکہ مجھے تھیٹرپر کام بھی نہیں کرنے دیتا ۔ اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق کا کہنا ہے کہ میں جہاں چاہوں گا تم وہاں کام کروں گی اور اگر اس کی بات نہ مانی تو گولیاں مار دوں گا،تمہارا بھی وہی حشر کروں گا جو نرگس کے ساتھ ہوا تھا۔ اداکارہ نے کہا کہ ملک فاروق نے میرے گھر پر بھی فائرنگ کی اور میرے بھائیوں پر ڈکیتی کے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ایشیا سردار نے کہا کہ میں نے تھانہ سٹی میں درخواست دی اور ڈی پی او کے پاس بھی گئے ، وہاں سے ہمیں تھانے بھجوا دیا گیا لیکن میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ میری وزیراعظم ، وزریر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی اورڈی پی او سے ساہیوال سے اپیل ہے کہ میری داد رسی کی جائے او رمجھے انصاف دلایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…