ارطغرل غازی کی بیوی کا لباس دیکھ کر پاکستانی بھڑک اٹھے

1  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے معروف اداکار اور پاکستانیوں کے ہردلعزیز کردار ارطغرل غازی کے بیٹے کی پانچویں سالگرہ منائی گئی، سالگرہ کے موقع پر اداکار کی اہلیہ نیسلیہ نے جو لباس پہنا اس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، دونوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ منائی اور اس خوبصورت دن کی مناسب سے

تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ پانچویں سالگرہ کے موقع پر نوجوان عمیر کو مبارکباد دینے کی بجائے، پاکستانیوں نے اپنی تمام تر توجہ اس کی والدہ نیسلیہ کی ڈریسنگ پر مرکوز کر دی، پاکستانی ارطغرل غازی کی اہلیہ کا لباس دیکھ کر بھڑک اٹھے، ہر کسی نے اپنی بساط کے مطابق اپنی رائے کا اظہار کیا، محمد الیاس نامی صارف نے کہا کہ یہ پینٹ پہننا بھول گئی، مزید لکھا کہ ترکی کے مذہبی لوگوں کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہیے جن کی خواتین اسلامی لباس استعمال کر رہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت آزاد ہو گئے ہیں جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ایک اور صارف نے استغفراللہ کہنا ہی مناسب سمجھا۔ محمد عباس نامی صارف نے کہا کہ پہلی بات یہ کہ سالگرہ منانا اسلام میں منع ہے دوسری بات ان کا لباس دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ اسلامی لڑکی ہے یہ لوگ بس ڈرامہ ہی بنا سکتے ہیں اور یہ اچھا ڈرامہ تھا۔ نور سحر نامی صارف نے اسے مکروہ لباس قرار دیا، اسامہ خان نے کہا کہ یہ تو ڈرامے سے ہٹ کر مسلمان ہی نہیں لگتے۔ غرض تنقید کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ ترکی میں زیادہ تر لوگ اسلامی کلچر کو ترجیح دیتے ہیں۔ غرض پاکستانیوں نے خاتون کے لباس پر کھل کر تنقید کی ہے اور کسی نے بھی اس موقع پر بچے کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی بلکہ سب اس کی والدہ کے لباس پر ہی بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…