بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ عائزہ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا 

datetime 29  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ ماہ دسمبر میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد ایمن خان کے برابر ہوگئی تھی اور اب وہ انہیں پیچھے چھوڑ کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئیں۔اپریل 2020 میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ بن گئی تھیں، بعدازاں اگست میں ان کے فالوورز کی تعداد 70 لاکھ سے

زائد ہوگئی تھی اور وہ سب سے زیادہ انسٹا فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔اکتوبر میں ہونے والے ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا تھا،اس وقت اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 74 لاکھ تھی جو دسمبر میں بڑھ کر 78 لاکھ ہوگئی تھی اور دسمبر میں عائزہ خان کے فالوورز کے تعداد 78 لاکھ ہوگئی تھی اور وہ سوشل میڈیا پر پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ایمن خان کے برابر آگئی تھی۔اب عائزہ خان نے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اداکارہ ایمن خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔اداکارہ عائزہ خان کے انسٹا فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایمن خان کے فالوورز کی تعداد 79 لاکھ ہے۔خیال رہے کہ ایمن خان اور عائزہ خان دونوں ہی اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال رہتی ہیں۔ایمن خان اپنی شادی کے بعد سے ڈراما انڈسٹری سے کچھ دور ہوگئی ہیں اور 2019 کے بعد ان کا کوئی نیا ڈراما سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب ڈراما ‘میرے پاس تم ہو’ سے عائزہ خان کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہوا تھا۔یہاں یہ بات بھی مدنظر رہے کہ 2 برس قبل عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اچانک پرائیویٹ کردیا تھا بعدازاں انہوں نے اکاؤنٹ کو پبلک کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…