منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )معروف بھارتی کامیڈین کپل شرماکا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک مداح نے کپل شرما کو کہا کہ پا جی سلام پاکستان سے ،پاکستان آنے کا کوئی چانس ہے ؟ اپنے ایک پاکستان فین کیلئے کوئی ایک لفظ کہیں ،

جس کے جواب میں کپل شرما کا کہنا تھا کہ میں کرتار پور صاحب آنا چاہتا ہوں دیکھیں یہ کب ممکن ہوتا ہوہے ۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے ‘کپل شرما شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مشہور کامیڈی شو ‘کپل شرما شو کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے، پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں،’کپل شرما شو‘ صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں ‘کپل شرما شو بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ‘کپل شرما شو کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو ‘کپل شرما شو ایک بار پھر سے شروع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…