عدنان سمیع نے لتا منگیشکر کی آواز پر تنقید کرنیوالے بھارتی کو کھری کھری سْنا دی، سابق پاکستانی گلوکار کی انڈیا میں واہ واہ ہو گئی

16  جنوری‬‮  2021

ممبئی (این این آئی)سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کی مقبول ترین اور معزز ترین پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی آواز پر تنقید کرنے والے بھارتی ٹوئٹر صارف کو کھری کھری سْنا دی۔گزشتہ دنوں سے بھارت میں ٹوئٹر پر لتا منگیشکر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور اْن کے نام ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی صارفین نے گلوکارہ

کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کیے۔انہی بھارتیوں میں کچھ ایسے بھی صارفین شامل ہیں جنہوں نے گلوکارہ کی آواز پر شدید تنقید کی۔کاویری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’بھارتیوں کا برین واش کیا جاتا ہے کہ لتا منگیشکر کی آواز سْریلی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔‘بھارتی صارف کی اس تنقید پر سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خاموش نہ رہے اور اْنہوں نے صارف کو خوب سْنائی۔عدنان سمیع نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایک محاورہ لکھا : بندر کیا جانے ادرک کا سواد،اْنہوں نے کہا کہ ’اپنا منہ کھول کر گھٹیا باتیں کرکے اپنی بیوقوفی کا ثبوت دینے سے بہتر ہے کہ آپ اپنا منہ بند رکھیں۔‘عدنان سمیع کے اس کرارے جواب کو بھارتی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب داد مل رہی ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والد کے راضی نہ ہونے کی وجہ بتادی۔کاجول نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’میرے والد 24 سال کی عمر میں میری شادی کرنے کیخلاف تھے، میرے والد چاہتے تھے کہ میں شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ہی اپنا کیرئیر بنا لوں۔‘کاجول نے اپنی والدہ کے حوالے سے کہا کہ ’میری والدہ ہمیشہ سے ہی میری حمایتی رہی ہیں اور اجے دیوگن سے شادی کے معاملے میں بھی میری ماں میری سب سے بڑی حامی تھیں، اْنہوں نے میرے

فیصلے میں میرا ساتھ دیا۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ نے مجھ سے کہا تھا، تم وہی کرو جو تمہارا دل چاہتا ہے اور پھر میں نے اپنی والد کے کہنے پر اپنے دل کی ہی سْنی۔‘کاجول نے کہا کہ ’میری والدہ میری سب سے بہترین دوست بھی ہیں، اْنہوں نے مجھے ہمیشہ ہر بات درست طریقے سے سمجھائی اور میں نے اْن کی بات کو اہمیت بھی دی۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’ملازمت کی وجہ سے اکثر میری والدہ کے پاس وقت کی کمی ہوتی تھی لیکن اس کے باوجود بھی وہ میرے لیے وقت نکال ہی لیتی تھیں اور مجھے اپنے پاس بیٹھا کر سمجھاتی تھیں۔‘

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…