پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ارطغرل غازی کے اداکار کا  پاکستانی بچوں کیلئے خون کا عطیہ

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتے 7 جنوری کو پاکستانی دورے پر پہنچنے والی ترک اداکاروں کی ٹیم نے 10 جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا۔ترک اداکاروں کی ٹیم میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مجاہد کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سمیت مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔

ترک اداکاروں کی ٹیم ترکی سے براہ راست اسلام آباد پہنچی تھی اور وہاں انہوں نے اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ترک اداکاروں کی ٹیم تین دن تک اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد 10 جنوری کو کراچی پہنچی، جہاں جلال آل نے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی تھی۔فیروز خان سے ملاقات کے بعد جلال آل نے دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ پاکستانی پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کے ہمراہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں سمیت دیگر صحت کے مسائل پر کام کرنے والی سماجی تنظیم عمر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کیا۔ڈاکٹر کاشف انصاری اور عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترک شوبز ٹیم کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترک ٹیم نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت بھی کی۔ترک شوبز شخصیات نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔ترک شخصیات کے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے دورے کی تصاویر سامنے آتی ہی وائرل ہوگئیں اور پاکستانی عوام نے ترک اداکاروں و ڈراما سازوں کا شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…