جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے،بلاول سے شادی سے متعلق مہوش حیات کھل کر بول پڑیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہو

جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں۔مہوش حیات نے مزید لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔ یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہوں یقین ہے ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ سے اس منزل تک پہنچی ہوں یقین ہے ماں کی دعائیں بڑی سے بڑی آفت کو جہاں ٹال دیتی ہیں، وہیں نئے راستے بھی کھول دیتی ہیں۔ ایک سوال کہ آپ ابھی تک اکیلی کیوں ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا۔اداکارہ نے کہا کہ شائد اس کا سبب یہ ہو کہ انہوں نے پیار کیلئے وقت ہی نہ نکالا ہو اور وہ کیریئر بنانے میں مصروف رہی ہوں۔اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے، تاہم شائد آگے چل کر کوئی ایسا شخص میری زندگی میں آئے جو دل کے تالے کو کھول کر مجھ سے محبت کرے اور میں بھی اس کی محبت میں ڈوب جاؤں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔میزبان نے کہا کہ میری نظر میں ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور

اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟۔جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ میرا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ

نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔ میزبان نے کہا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا؟،جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا اعتراض ہو

سکتا ہے؟۔ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ اگر شادی کیلئے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفی کو منتخب کرونگی جبکہ کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے تو ہمایوں سعید کو منتخب کرونگی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…