وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ سیریل سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی تیاریاں مکمل

19  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے جلد سرکاری چینل پی

ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘کو اردو میں ڈب کرکے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیے جانے کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا۔ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔رواں برس مئی میں ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ارطغرل غازی کے بعد ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو نشر کرنے کے خواہش مند ہیں۔فیصل جاوید نے لکھا کہ ایمرے‘ ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش تھے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…