جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی پر واقعی70 کروڑ روپے خرچ ہوئے ؟ معروف اداکارہ خود ہی بول پڑیں ، سب کچھ بتا دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ ایمن خان اور اداکارمنیب بٹ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت ہے کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے۔دوسال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ

خبر وائرل ہوئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70 کروڑ کی رقم خرچ کی ہے۔حال ہی میں ایک تقریب کے دورا ن ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبر ہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون پر گئے ہوئے تھے اور یہ خبر سن کر ہم حیرت زدہ رہ گئے۔ بعد ازاں ایمن خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔ مہندی، مایوں، ڈھولکی اور نکاح کے بعد بھی کئی فنکشنز مسلسل جاری تھے۔ان دونوں کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ کئی ماہ تک چلا تھا اور ہر فنکشن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین بھی اتنی طویل رسموں والی شادی سے تنگ آگئے تھے اور صارفین کی جانب سے ان دونوں کو شادی پر پیسہ پانی کی طرح بہانے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ پیسہ کسی اچھے کام میں لگانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…