اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ٹک ٹاک کھل گیا جنت مرزا پاکستان چھوڑنے سے انکاری ہو گئی‎

datetime 22  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )مشہور ٹک ٹاکرجنت مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے متعلق بہت ساری افواہیں اڑا دی جاتی ہیں اور ایک غلط نیوز بھی چل رہی ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہوں اور میں نے پاکستانیوں کے بارے میں کچھ

غلط کہا ہے تو ایساکچھ بھی نہیں ہے۔میرے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور میں پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی خبر چلانے یا آگے پھیلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں کہ یہ خبر سچی ہے بھی کہ نہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، وہ جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ‘سوال و جواب’ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیئے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہوہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں

سید نور کی فلم جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئینگیدریں اثنا انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں

وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں ان کے لمبے سنہری بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ کھڑکی سے باہر جھانک رہی ہیں۔فوٹو کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ :’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،کم ہی کسی کو راس آتے ہیں’اس کے علاوہ انہوں نے کیپشن میں مزید

لکھا کہ ‘مجھ سے سوال کریں۔’جنت مرزا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان سے مختلف سوالات کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘نہیں۔ ‘مراد خان نامی ایک صارف نے جنت سے سوال کیا کہ آپ کی گھر میں زیادہ بانڈنگ کس سے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے’والد’ کا نام لکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…