ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نے  کس ملک شفٹ ہونے کااعلان کر دیا 

datetime 14  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، وہ جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ‘سوال و جواب کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے

اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے منفرد جواب دیئے۔ایک صارف نے جنت سے پاکستان کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی۔ پاکستان چھوڑنے کی وجہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کی ذہنیت قرار دیا۔جنت مرزا نے سوال و جواب کے دوران ہی بتایا کہ انہیں سید نور کی فلم جس میں انہوں نے بطور مرکزی کردار کام کیا ہے اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ نومبر میں وطن واپس آئینگیدریں اثنا انسٹاگرام پر ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سیاہ رنگ کا لباس پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ تصویر میں اْن کے لمبے سنہری بال کھلے ہوئے ہیں اور وہ کھڑکی سے باہر جھانک رہی ہیں۔فوٹو کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’’ہم ذرا بد لحاظ سے ہیں،کم ہی کسی کو راس آتے ہیں‘‘اس کے علاوہ انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ‘مجھ سے سوال کریں،جنت مرزا کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے اْن سے مختلف سوالات کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے اْن سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی کسی سے پیار کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘نہیں۔ ‘مراد خان نامی ایک صارف نے جنت سے سوال کیا کہ آپ کی گھر میں زیادہ بانڈنگ کس سے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اپنے والدہ کا نام لکھا۔ مسکان نامی صارف نے اُن سے سوال کیا کہ ’کیا آپ جاپان شفٹ ہورہی ہیں؟ اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ ’جی ، وہ جاپان شفٹ ہورہی ہیں۔ یاد رہے جنت مرزا حال ہی میں جاپان سیرو تفریح کی غرض سے گی تھی لیکن وہ اب مکمل طور پر جاپان میں زندگی بسر کرنے کا سوچ رہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…