ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات میں گرفتار اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعداین سی بی نے بولی وڈ اداکاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرلیا ہے۔این سی بی کی جانب سے دپیکاپڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے
موبائل فون ضبط کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید 7 اداکاروں اور پروڈیوسرز کو طلب کرنے کا امکان بھی ہے۔ذرائع کے مطابق این سی بی نے ان اداکاراؤں کی کچھ واٹس ایپ چیٹ حاصل کرنے کے بعد سمن جاری کیے بولی وڈ کے صف اول کے نام اس وقت سامنے آئے تھے جب این سی بی کی جانب سے سشانت سنگھ کی ٹیلنٹ منیجر جیا سہا سے تفتیش کی گئی تھی۔اس کے ساتھ ہی این سی بی نے ریا چکربورتی کے ساتھ جیا سہا کی چیٹس میں سی بی ڈی آئل (کینابڈیول) سے متعلق بات چیت کی گئی تھی، جس کے بعد جیا سہا اور اداکارہ شردھا کپور کے درمیان بھی سی بی ڈی آئل سے متعلق چیٹ ریکور کی گئی تھی۔26 ستمبر کو دپیکا پڈوکون سے تقریباً 6 گھنٹے جبکہ شردھا کپور اور سارہ علی خان سے 5 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔