ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرینہ اور سیف ایک اور ننھے مہمان کے استقبال کیلئے تیار

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کرینہ کپور کے دوسری بار امید سے ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی تصدیق خود بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی نے کردی ہے۔

بھارتی اداکار جوڑی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی فیملی میں نئے فرد کا اضافہ ہونے والا ہے اور وہ اس پر بے حد خوش ہیں۔مختصر بیان میں سیف علی خان اور کرینہ کپور نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔سیف علی خان کی بہن و اداکارہ سوہا علی خان سے اِس خوشخبری کے بعد رہا نہیں گیا اور انہوں نے بھی انسٹاگرام پر بھابھی کرینہ کو مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔کرینہ کپور ان دنوں عامر خان کے ساتھ فلم ‘ لال سنگھ چڈھا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش کب ہوگی فی الحال اس کی تفصیل سامنے نہیں آی ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جب کہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…