منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سونو نگم پاکستانی کم عمر گلوکارہ کا کلام سن کر آبدیدہ ہوگئے

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستانی کلام بول ہو سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اس کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا ۔فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا گیاکہ گلوکار نیس کیفے بیس منٹ کا کلام بول ہو سن رہے ہیں۔

نیس کیفے بیس منٹ کا کلام بول ہو پاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کا شاہکار ہے جسے سن کر بھارتی گلوکار آبدیدہ ہوگئے۔سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ بہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیران ہوں کہ ایسا کام بھی ہوتا ہے جسے سننے کے بعد انسان پھوٹ پھوٹ روئے۔بھارتی گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی گانا سن کر پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کردوں گا۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انہیں یہ کلام بالی وڈ اداکار جاوید جعفری نے بھیجا تھا۔علاوہ ازیں بھارتی گلوکار سونو نگھم نے پاکستانی کم عمر گلوکار ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کلام کو خوب سراہا۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…