ابوجہ(این این آئی)شمالی نائیجیریا میں ایک شرعی عدالت نے ایک موسیقار اور گلوکار کو نغمے میں بعض نازیبا الفاظ کے استعمال پر توہین رسالت کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین
رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ۔ شرعی عدالت نے امینو شریف کو ان کے ایک نغمے میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کے لیے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا مرتکب پایا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے عدالت نے تاہم انہیں اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اختیار دیا ہے۔