جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

شوہر نے نے مجھے کیوں طلاق دیدی تھی؟ حنا دلپزیر  نے بالآخر اہم انکشاف کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور اداکارہ حنا دلپزیر نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں غصے میں طلاق دیدی تھی۔ایک انٹرویومیں حنا دلپزیر نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے چند سال بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں غصے میں بلاوجہ طلاق دیدی۔

حنا دلپزیر نے کہا  جس وقت میری طلاق ہوئی میں صرف 23 سال کی تھی اور  میرا بیٹا صرف تین یا چار سال کا تھا۔ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی وہ کوئی برا انسان تھا، میری نیک تمنائیں میرے سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔انٹرویو کے دوران حنا دلپزیر نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہمارے یہاں ڈراموں میں کہانی  چند خاص کرداروں سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی جس میں بس ایک سترہ، اٹھارہ سال کی لڑکی دکھائی جاتی ہے جس کی شادی کے مسئلے چل رہے ہوتے ہیں کبھی لڑکی کے گھر والے نہیں مان رہے تو کبھی لڑکے کے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہانی لکھنے والے اپنی تخلیق کے ذریعے لوگوں کو ایک پیغام دیتے تھے جب کہ آج ہمارے یہاں مصنف کو چند خاص اداکاروں کے نام دے دئیے جاتے ہیں اور ان سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ ان کو سامنے رکھ کر بس کہانی لکھ دیں یہاں تک کہ اداکار بھی پہلے سے ہی منتخب کرلیے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…