بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف، ہسپتال منتقل کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی

  اتوار‬‮ 9 اگست‬‮ 2020  |  13:23

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

سنجے دت کے مطابق میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں خیریت سے ہوں اور ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہوں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں ، نرسز اور دیگر عملے کی نگہداشت میں ہسپتال میں شاید انہیں ایک یا دو دن رہنا پڑے، آپ سب کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکریہ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎