لاہور(این این آئی)مختلف ٹی وی چینلز میں عمران خان (ڈمی )کا کردار ادا کرنے والے اداکار فرخ شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، فرخ شاہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے اوردو روز قبل فنکاروں کے احتجاج میں بھی شریک ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے
والے اداکار فرخ شاہ گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔فرخ شاہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔فرخ شاہ کے اچانک انتقال پر مداحوں اور ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔فرخ شاہ اسٹیج اورٹی وی پر وزیر اعظم عمران خان (ڈمی )کا کردار بخوبی نبھاتے تھے ۔