جویریہ اور سعود نے 90لاکھ روپے دینے ہیں ‘سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کے بعد اداکارہ شیری شاہ کا بھی دعویٰ

29  جولائی  2020

لاہور( این این آئی )سینئر اداکارہ سلمی ظفر کے بعد اداکارہ شیری شاہ نے بھی سعود اور ان کی اہلیہ جویریہ پر90لاکھ روپے دینے کے دعوے پر مبنی ویڈیو جاری کر دی ۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر تقریباً 10 منٹ دوانیے کی ویڈیو میں دعوی کیا کہ جویریہ اور سعود نے ان کے 90 لاکھ روپے دینے ہیں۔شیری شاہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے جے جے ایس پروڈکشن کے ساتھ یہ

زندگی اور یہ کیسی محبت سیریلز میں 7 سے 10 سال تک کام کیا اور انہیں محض 10 لاکھ روپے ہی ادا کیے گئے۔شیری شاہ نے بتایا کہ وہ یہ ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئیں، کیونکہ ان کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی جویریہ اور سعود ان سے رابطہ نہیں کر رہے اور انہیں سلمی ظفر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمت آئی۔شیری شاہ نے ساتھ ہی کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے جویریہ اور سعود کو پیسے نہ دینے پر قانونی نوٹس بھی بھجوادیا۔شیری شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کی قانونی ٹیم نے جے جے ایس پروڈکشن کو ساڑھے 92 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے قانونی نوٹس بھجوادیا۔اداکارہ نے اپنی قانونی ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو جویریہ اور سعود کو بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے جے جے ایس پروڈکشن کی جانب ساڑھے 77 لاکھ روپے رہتے ہیں۔قانونی نوٹس میں جے جے ایس پروڈکشن سے ذہنی پریشانی دینے پر 10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعوی بھی کیا گیا ہے، ساتھ ہی جویریہ اور سعود سے وکلا ء کی فیس کی مد میں 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔قانونی نوٹس میں جویریہ اور سعود کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 15 دن میں مذکورہ نوٹس کا جواب دیں، دوسری صورت میں شیری شاہ دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…