لاہور( این این آئی )اداکار سعود اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود نے سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کے الزامات پر قانون چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ۔جویریہ سعود نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سعود اداکارہ سلمی ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کا پروڈکشن ہائوس (جے جے پروڈکشن)اداکارہ سلمی ظفر کے خلاف جھوٹے
الزامات لگانے پر قانونی کارروائی کرے گا۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن کے وکلا ء نے سلمی ظفر کے بے بنیاد الزامات پر ان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ ان کا پروڈکشن ہائوس، وہ اور ان کے شوہر ان افراد کے خلاف بھی سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کریں گے جنہوں نے کسی بھی تصدیق کے بغیر سلمی ظفر کے الزامات کی ویڈیو شیئر کی۔