اسراء  بلجیک کے نئے ٹوئٹ نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا

28  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)شہرہ آفاق تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اسراء  بلجیک کے نئے ٹوئٹ نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے پاکستانیوں کیلئے مختصر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے

اس قدر مختصر اور بغیر کسی اشارے کے کئے گئے ٹوئٹ نے پاکستانی شائقین کو حیرت اور گومگو کی کیفیت میں مبتلا کردیا اور اسراء کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن گیا۔پاکستانی شائقین کی جانب سے اداکارہ کے ٹوئٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اندازے لگائے گئے کہ پاکستان میں ایسا کون ہے جو اسراء کا نمبر ون ہوسکتا ہے۔مصباح نامی صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اسراء  کا پاکستان میں نمبر ون کون ہوسکتا ہے؟اس ٹوئٹ نے تو مجھے متجسس کردیا ہے۔اسراء  کے ٹوئٹ پر کچھ پاکستانی شائقین وضاحت طلب کرتے تو کچھ مشورے دیتے اور کچھ مزاحیہ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔پی ایس ایل میمز نامی اکاؤنٹ نے اسراء  کے ٹوئٹ پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے بابر اعظم کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں تو بابر ہی نمبر ون ہے۔ایک صارف نے اسراء  کو مشورہ دیا کہ وہ کمنٹس ضرور پڑھیں، اس طرح وہ لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع حاصل کرسکتی ہیں۔ایک صارف نے بڑی تعداد میں جواب دینے والے اسراء  کے پاکستانی مداحوں کیلئے لکھا کہ اس ٹوئٹ پر تمام تر جوابات اور تبصرے خوب مزاح سے بھرپور ہیں، ساتھ ہی صارف نے یہ تْرک سیریز میں حلیمہ سلطان کے نبھائے گئے کردار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ چھوڑ دو حلیمہ سلطان کو بھائی اب۔واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل اسراء  کو پاکستان میں نمبر ون موبائل کمپنی کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…