ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سونم کپور کو لندن پہنچنے کے بعد ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کو لندن پہنچ کر اپنی ویڈیو شیئر کرنا اتنا مہنگا پڑا کے ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ سونم کپور دبئی سے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن روانہ ہوئیں جہاں پہنچنے کے بعد انہیں کورونا وائرس کے باعث  14 روز کا قرنطینہ کرنا تھا۔

انہوں نے لندن پہنچنے کے دوسرے دن ہی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر  کی جس میں انہیں ایک پارک میں بیٹھا دیکھا گیا۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر ڈالی۔ سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ سونم کپور پر بھی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی وجہ سے متعدد لوگ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن انہیں فکر نہیں۔لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں قرنطینہ اصول کی خلاف ورزی کی ہے اس پر تو انہیں گرفتار کر کے جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔ایسے میں سونم کپور بھی خاموش نہیں بیٹھیں اور ٹوئٹر پر سب کو  غصے سے وضاحت دی۔سونم کپور نے بتایا کہ میں اپنے رہائشی فلیٹ کے گارڈن میں ہوں جو میری بلڈنگ میں ہی ہے، میں مکمل طور پر قرنطینہ کر رہی ہوں مگر لوگوں کے پاس بہت وقت ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں ناقدین کو نظر انداز کرنے کا بھی بتایا لیکن ان کی اس پوسٹ پر بھی طنزیہ تبصرے دکھائی دیے گئے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…