جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل لڑکی کے ہر طرف چرچے، دیکھنے والے حیران

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصویریں سوشل میڈیا پر آئیں جو ہر طرف وائرل ہو گئی ہیں، ہمشکل خاتون کو پہلی نظر دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کے کم از کم 7 ہم شکل افراد موجود ہوتے ہیں اور ان میں سے کم از کم 2 افراد ایسے ہوتے ہیں جو ہوبہو ایک دوسرے جیسے ہوتے ہیں۔

ایسی باتوں کا اندازہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے سے بھی ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر تو کئی لوگوں نے سپر سٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو ماہرہ خان ہی سمجھا مگر بعد میں پتہ چلنے پر انہیں اپنے بے وقوفی پر ہنسی بھی آئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کسی اور ملک یا شہر سے تعلق نہیں رکھتیں بلکہ ان کا تعلق بھی سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہی ہیں، جہاں سے ماہرہ خان کا تعلق ہے۔اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی کا نام کراسا انور ہے شیخ ہے اور ان کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ کراسا انور شیخ کے انسٹاگرام پر 17 ہزار کے قریب جبکہ ٹوئٹر پر 4 ہزار کے قریب فالوؤرز ہیں۔کراسا انور شیخ لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے سپر سٹار ماہرہ خان کے فیشن اور لباس سمیت سٹائل تو بڑے اچھے طریقے سے کاپی کرلیتی ہیں اور انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص انہیں ماہرہ خان ہی سمجھتا ہے۔کراسا انور شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر متعدد ایسی تصویریں شیئر کر رکھی ہیں جن میں وہ نہ صرف ماہرہ خان کی کاربن کاپی کی طرح دکھائی دے رہی ہیں بلکہ انہوں نے لباس، میک اپ اور سٹائل بھی معروف اداکارہ جیسا اپنا رکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…