جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ماہیماچوہدری نے خوفناک حادثے اور کیریئر کے زوال کی کہانی بتادی

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ کی نوے کی دہائی کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنے ساتھ ہوئے خوفناک حادثے اور اپنے کیریئر کے زوال کی کہانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت انہیں ایسا محسوس ہوا تھا کہ اب وہ زندہ نہیں بچیں گی۔ اداکارہ ماہیما چوہدری ماضی میں نہایت خوفناک حادثے کاشکار ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کے چہرے پر گہرے زخم آئے تھے اور وہ مرتے مرتے بچی تھیں

بلکہ اس حادثے نے ان کے کیریئرکو بھی ختم کردیا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری نے اپنی زندگی کے خوفناک حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا میں اجے دیوگن اور کاجول کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’دل کیاکرے‘‘ میں کام کررہی تھی اور بنگلورو  میں فلم کی شوٹنگ کے لیے اسٹوڈیو جاتے ہوئے اچانک ایک تیزرفتار ٹرک نے میری کار کو ٹکر ماری اور گاڑی میں سامنے لگاہوا شیشہ ٹوٹ کر میرے چہرے پر لگا  اس وقت مجھے لگا میں مرجاؤں گی کسی نے بھی اسپتال پہنچانے میں میری مدد نہیں کی اور مجھے بہت دیر بعد اسپتال پہنچایا گیا۔ ایکسیڈنٹ کے باعث میرے چہرے پر بہت گہرے زخم آئے تھے سرجری کے دوران ڈاکٹرز نے ان کے چہرے سے شیشے کے 67 ٹکڑے نکالے۔انٹرویو کے دوران ماہیما چوہدری نے کہا کہ وہ آج بھی اس خوفناک حادثے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہیں اس حادثے کی وجہ سے ان کے چہرے پر کئی ٹانکیں آئے، انہیں گھر میں رہنا پڑا سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے تاکہ چہرے پر زخموں کے نشانات باقی نہ رہیں میرے کمرے کو مکمل طور پر سیاہ کردیا گیا تھا۔ میں خود کو نہیں دیکھتی تھی میرے  میںکمرے کوئی آئینہ نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…