پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

حدیقہ کیانی اور اشنا شاہ کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں کو لے کر سوشل میڈیا پر تکرار ہوگئی۔اس تکرار کا آغاز اس طرح ہوا جب اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے حال ہی میں موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں سے متعلق ایک ٹوئٹ کی گئی۔اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ موسیقی کے شعبے میں

صرف آئمہ بیگ اور قرۃالعین بلوچ ہی بہترین خواتین گلوکارائیں ہیں۔اداکارہ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے کہ وہ ملک کی معروف گلوکاراؤں کو کیسے بھول سکتی ہیں۔بعد ازاں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اشنا شاہ کی ٹوئٹ کا جواب دیا۔حدیقہ کیانی نے پاکستان کے شعبہ موسیقی سے وابستہ خواتین گلوکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی جس میں تقریباً 40 خواتین کے نام شامل تھے۔حدیقہ کیانی نے اپنی فہرست میں عابدہ پروین، مومنہ مستحسن، فریدہ خانم، زوئی وکاجی، کومل رضوی اور دیگر گلوکاراؤں کے نام لکھے۔علاوہ ازیں حدیقہ کیانی نے اپنی پسندیدہ خواتین گلوکاراؤں کی ایک الگ سے فہرست بھی شیئر کی اور ساتھ ایک نوٹ لکھا کہ ‘شعبہ موسیقی میں خواتین کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا’۔حدیقہ کیانی کے اس جواب کے بعد اداکارہ اشنا شاہ نے گلوکارہ سے معذرت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…