اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ روبینہ اشرف میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل سے مختصر بات کے دوران روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی طبعیت بہت زیادہ اچھی نہیں۔مگر اب سوشل میڈیا پر
ایسی متعدد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔افواہوں میں کہا گیا تھا کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاؤں کی درخواست کررہا ہے۔