کراچی (این این آئی) اداکارہ فیصل قریشی نے کہاہے کہ ہم کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔اداکارہ فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو مذاق جب کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی کو حقیقت سمجھنے کا موازنہ کرتے ہوئے لوگوں کو وبا سے متعلق احتیاط کرنے کی اپیل کی۔فیصل قریشی نے اپنی متعدد اسٹوریز میں لکھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے
کورونا کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں گزشتہ ماہ یعنی صرف مئی مہینے میں 53 ہزار 908 مریضوں کا اضافہ ہوا۔فیصل قریشی نے عوام کو طنزیہ انداز میں یاد دہانی کرائی کے ملک میں مارچ میں 1983 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جبکہ اپریل میں 14 ہزار 435 اور مئی میں 53 ہزار 908 افراد متاثر ہوئے تھے۔انہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ہم وہ قوم ہیں جو کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت سمجھتے ہیں۔