اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ کیساتھ بچوں نے جانے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ نے اپنے شوہر سے جن بچوں کی کفالت کیلئے طلاق لی تھی ان بچوں نے ماں کیساتھ جانے سے انکار کردیا ۔ درخواست گزار صنم ماروی عدالت کو بتایا کہ اس نے حامد علی سے شادی کی ، گھریلوناچاقیاں بڑھتی گئی جس کے باعث میں نے
گزشتہ سال 19فروری 2019ء اپنے شوہر حامد سے خلع لے لی تھی ۔ جس کے بعد میرے شوہر نے اپنے بچوں تین بچے بہلوال علی، ورد علی اور علی مصطفیٰ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ میری عدالت سے درخواست ہے کہ میرے سابقہ شوہر سے بچے لے کر میرے حوالے کیے جائیں۔ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے سابق خاوند سے تین بچوں کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا لیکن بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور باپ کے ساتھ رہنے کا بیان دیدیابچوں کے بیان کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی اورمعاملہ گارڈین کورٹ بھجواتے ہوئےفریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ فیملی سول جج کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعوی دائر کیا تھا کہ اس کا شوہر اسے مارتا اور بچوں کے سامنے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے ۔