امریکی گلوکارہ شییر بھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں

4  جون‬‮  2020

لاس اینجلس (این این آئی) امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میں ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا جو پورا ہوا۔ اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں گلوکارہ شییر نے پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف ٹی ڈبلیو کی سپورٹ پر شکرگزار ہوں۔ خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ شییر دنیا بھر میں جانوروں کے حقوق کی کارکن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل ہاتھی کو رہا کرنے کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی سمیت تمام جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…