لاہور( این این آئی) فلم،ٹی وی اوراسٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے روزگارکے حصول کے نئے طریقے ڈھونڈلئے ، سوشل میڈیا پر بیگو ایپ استعمال کرکے لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق متعدد اداکاران دنوں سوشل میڈیا پر بیگو ایپ پر نظر آتے ہیں جہاں پر وہ اپنے پرستاروں سے براہ راست بات چیت کرتے ہیں
جس کے عوض ان کے پرستار ان کو بینز کی صورت میں گفٹ کرتے ہیں جو بعد میں پیسوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں اس طرح یہ فنکار گھر بیٹھے ہر ماہ لاکھوںروپے کی آمدن حاصل کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ شوبز کے ساتھ فیشن انڈسٹری اور سپورٹس سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی اس ایپ کا استعمال کر رہی ہیں۔