میں اس وقت تک پاکستان نہیں آئونگی جب تک۔۔۔بشریٰ انصاری نےشرط رکھ دی

3  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود قوم کی جانب سے احتیاط نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ تب تک ملک واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم وبا کو سنجیدہ نہیں لیں گی۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن نافذ ہونے

اور فضائی سروس بند ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رہ گئی تھیں تاہم اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کورونا سے متعلق پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی پر بات کرتی دکھائی دیں۔بشریٰ انصاری نے مختصر ویڈیو میں کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے وبا کو مذاق اور وہم سمجھ رکھا ہے۔معروف اداکارہ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں اتنا بڑا مسئلہ ہوا اور وہ قوم کے رویے پر افسردہ ہیں اور وہ تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیتی۔ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ وہ اس وقت وطن سے دور ہیں تاہم انہیں ہر وقت ملک کی یاد آتی ہے، دیار غیر میں کچھ بھی اچھا نہیں لیکن وہ مجبوری کی حالت میں وہاں موجود ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مت جاؤ⁠، وہاں کوئی بھی وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہا اور وہ بھی تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتی۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…