جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

تہمت لگائی ہے تو اب سامنے آ کر ثابت بھی کریں‘شہروز سبزواری کا تنقید کرنے والوں کو چیلنج‎

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہمت لگائی ہے تو اب سامنے آ کر ثابت بھی کریں‘شہروز سبزواری کا تنقید کرنے والوں کو چیلنج‎کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی ماڈل اور اداکارہ صدف کنول سے شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر اس بارے میں بحث تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔صدف کنول شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ہیں اور انھیں ماضی میں شہروز سبزواری اور ان کی پہلی بیگم سائرہ یوسف کے

درمیان علیحدگی کی وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے اور شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد یہ بحث دوبارہ چھڑ گئی ہے۔اس بحث میں جہاں شہروز اور صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں سائرہ یوسف سے ہمدردی کا اظہار اور ان کے کردار کی تعریف بھی ہو رہی ہے۔اسی دوران  شہروز سبزواری نے ایک ویڈیو کے ذریعے ان کے بارے میں ’افواہیں‘ پھیلانے والوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ سامنے آئیں اور ثابت کریں کہ ان کی پہلی شادی کے خاتمے کی وجہ ان کی موجودہ بیگم تھیں۔سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اگست 2019 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور پھر طلاق ہو گئی تھی۔‎سائرہ سے طلاق کے بعد شہروز نے صدف کنول سے حال ہی میں شادی کی ہے جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ جو کچھ ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں کہا جا رہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ حلفاً کہتے ہیں کہ ان کی اور سائرہ کی علیحدگی کی وجہ کوئی بھی عورت بشمول ان کی دوسری بیگم صدف کنول یا ان کی پہلی بیگم سے بیوفائی نہیں تھی۔سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اگست 2019 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی اور پھر طلاق ہو گئی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کھلاچیلنج دے رہے ہیں کہ جو بھی یہ کہتا ہے کہ انھوں نے کسی عورت کی وجہ سے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دی تو وہ سامنے آئے اور ثبوت دے۔ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اور سائرہ نے کوشش کی کہ ان کا رشتہ نہ ٹوٹے لیکن جس انتہائی ذاتی بات پر علیحدگی ہوئی تھی وہ معاملہ حل نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سائرہ کو طلاق نہیں دینا چاہتے تھے اس لیے سائرہ اور ان کا رشتہ مبارات یا خلع کے تحت بہت عزت و احترام کے ساتھ ختم ہوا۔شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ صدف کنول سے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے چار ماہ بعد ملے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور وہ حلفاً کہتے ہیں کہ اس میں کہی گئی ایک بات بھی جھوٹ نہیں ہے۔شہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ ویڈیو اپنی بیٹی کے لیے بنا رہے ہیں۔ ’شاید آج سے چار پانچ برس بعد وہ یہ سب دیکھے گی تو یہ میرا اس کے لیے جواب ہو گا۔خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف ایک چھ سالہ بیٹی کے والدین ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…