اُس شخص نےمیرے ساتھ بہت برا سلوک رکھا اور پھر ایک دوسری عورت کے لیے انہیں چھوڑ دیا، میری زندگی کے آٹھ سال تباہ کرنے کے پیچھے کس شخص کا ہاتھ تھا ؟ صباقمر کے برسوں بعد حیرت انگیز انکشافات

19  مئی‬‮  2020

لاہور (آن لائن) اداکارہ صباء قمر نے اپنے8سالہ رشتے کا انجام بتا دیا۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر دوسری ویڈیو شیئر کی ۔ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کسی کے ساتھ 8 سال تک رہیں تاہم اس رشتے کا انجام بہت برا ہوا۔انہوں نے کہا کہ بہت چھوٹی عمر سے ہی لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ بھلے وہ مر جائیں لیکن اپنی زندگی میں آنے والی پہلے مرد کو کبھی نہیں چھوڑیں، اسی ایک جملے نے

ان کی زندگی کے 8 سال تباہ کردیئے۔ اداکارہ نے اُس شخص کا نام لیے بغیر مزید بتایا کہ وہ مجھ سے جھوٹ بولتا تھا، برا سلوک کرتا تھا،صبا قمر نے بتایا کہ اُس شخص نے ان کے ساتھ بہت برا سلوک رکھا اور پھر ایک دوسری عورت کے لیے انہیں چھوڑ دیا۔ میری تذلیل کرتا تھا اور پھر مجھ سے معافی مانگ لیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ تعلق اہم تھا کیوں کہ میں شادی کے حوالے سے سوچتی تھی اسی لیے 8 سال اسے قائم رکھا یہ سوچ کر کہ وہ بہتر ہوجائے گا لیکن وہ بہتر نہیں ہوا بلکہ اس نے میرے ذہن کو تباہ کردیا۔ ماضی اور حال کی اداکاراؤں کے درمیان موازنہ کرنے اور ان کی رومانوی زندگی بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ اداکاروں کو ایسا ہونا چاہیے جن سے عام لوگ خود کو جوڑ سکیں، وہ چاہتی ہیں کہ ایسے کردار کروں جو حقیقت لگیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…